قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نکی جانب سے جاری نوٹی فکشن کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی کے بعد صحافی کوریڈور کے اندر کسی رکن سے بات بھی نہیں کر سکیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے صحافیوں کے گیٹ نمبر1 پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ اسی طرح پارلیمنٹ کے اندر وی لاگر، یوٹیوبر اور ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی ہوگی، صحافی صرف میڈیا سینٹر میں کسی رکن سے گفتگو کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے مین گیٹ پر ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کھڑے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بلڈنگ میں کوئی بھی بندہ کسی بھی وقت داخل ہو سکتا ہے۔
Discussion about this post