تحریک انصاف کے بانی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے زرتاج گل کو نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے مطابق عمران خان نے پارلیمان میں مختلف عہدوں کے لیے3 ارکان کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ جس کے تحت سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر ہوں گی۔ اسی طرح زین قریشی اور احمد چھٹہ کو قومی اسمبلی میں بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔ پیر کو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ زرتاج گل کی باقاعدہ نامزدگی کے بارے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔
Discussion about this post