قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی ۔ ترجمان کے مطابق اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر موبائل فون ضبط کر کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیرانٹرویوزاورتاثرات ریکارڈ کرتے ہیں جس پراراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا۔
Discussion about this post