صدر پاکستان عارف علوی آئین کے تحت نئی قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک طلب کرنے کے پابند ہیں۔ آئین کے سیکشن 91 (2) کے مطابق صدر مملکت انتخابی نتائج کے باضابطہ اعلان یا اس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں۔ یہ اجلاس عام انتخابات کے انعقاد کے 21 روز بعد لازمی ہو گا جب کہ صدر مملکت اس مدت سے قبل بھی اسے طلب کرسکتے ہیں۔ اسی طرح سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد آزاد ارکان کو کسی بھی پارلیمانی پارٹی مین شمولیت اختیار کرنے کے لیے 3 دن کا وقت دیا جائے گا۔ چوتھے روز خواتین ارکان کو مخصوص نشستیں الاٹ ہوں گی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے پہلے روز موجودہ اسپیکر نئے اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے، دوسرے دن نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا جب کہ تیسرے روز وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔
Discussion about this post