الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ قومی اسمبلی میں 107 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، مسلم لیگ ن کی جنرل نشستوں کی تعداد 84 ہے،مسلم لیگ ن کو 23 مخصوص نشستیں الاٹ کی گئیں،ن لیگ کو قومی اسمبلی میں خواتین کی19،اقلیتوں کی4 مخصوص نشستیں الاٹ ہوئیں۔ سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں81جنرل نشستیں ہیں،سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹنمٹ کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں 8 کامیاب ارکان کو آزاد برقرار رکھا ہے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں 68 نشستیں ہیں، پیپلزپارٹی کی 54 جنرل نشستیں ہیں،پارٹی کو 14 مخصوص نشستیں الاٹ ہوئیں،پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 12، اقلیتوں کی 2 مخصوص نشستیں ملیں۔ دوسری جانب جے یو آئی کی نشستوں کی تعداد 7،ق لیگ5 ، آئی پی پی کے ارکان کی تعداد 4 ہے،مسلم لیگ ضیاء،ایم ڈبلیوایم، پی کے میپ،بی اے پی،بی این پی اور نیشنل پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔
Discussion about this post