اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے اب جن ارکان کے استعفیٰ منظور کیے ہیں ان میں حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، شیر اکبر خان، علی خان جدون، عثمان خان ترکئی ، خسرو بخیتار، عامرکیانی ، ملیکہ بخاری ، عندلیب عباس ، فخر امام ، مجاہدعلی، اور کرامت کھوکھر نمایاں ہیں ۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر 4 کے استعفے منظور ہوچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو بھی اسپیکر کی جانب سے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے مل گئے ہیں اور بہت جلد وہ ان ارکان کو ڈی نوٹی فائی کرنے جارہا ہے۔ اب تک اسپیکر قومی اسمبلی 80 پی ٹی آئی ارکان کے استعفیٰ منظور کرچکے ہیں۔
Discussion about this post