چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ کے 3 رکنی بیچ نے نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر نیب نے عدالت کو بتایا کہ اسے اب مریم نواز کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں۔ نیب کے جمع کرائے گئے جواب کے مطابق مریم نواز کی درخواست میں موقف بنیادی حقوق کا ہے۔ سپریم کورٹ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ فوج داری مقدمہ درج ہونے پر کسی کو کبھی آئینی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ اس موقع پر عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سید وقار حسین اور اسپیشل پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بھی پیش ہوئے۔ لاہور ہائی کورٹ نے نیب کے جواب کے بعد سماعت اب 3 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔
Discussion about this post