وفاقی تحقیقاتی ادارے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث نادرا اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان میں سید اصغر مہدی، سید ندیم علی اورعامر علی لاشاری شامل ہیں، جو عہدے کے لحاظ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر ہے۔ ملزمان کا تعلق کراچی کے علاقوں صدر، ناظم آباد نادرا میگا سینٹر اور اسپتال چورنگی سینٹر سے ہے۔ ان ملزمان نے حسیب ، حفیظ اور حبیب نامی غیر ملکیوں کو رقم کے عوض پاکستانی شناختی کارڈز اجرا میں معاونت کی۔ نادرا اہلکاروں سمیت افغان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے بعد مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
Discussion about this post