وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان کے مطابق اداکارہ نادیہ حسین کو جعلساز نے رشوت کے لیے واٹس ایپ پر کال کی، جعلساز نے ایف آئی اے کے سینئر افسر کی تصویر بطور ڈی پی استعمال کی۔ نادیہ حسین نے ایف آئی اے کراچی سے رابطہ کیا، جس پرانہیں شکایت درج کرانے کا کہا گیا لیکن انہوں نے ایف آئی اے میں شکایت درج نہیں کرائی۔ ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے، سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگانا قانون جرم ہے۔ اسی بنا پر ایف آئی نے نادیہ حسین کے خلاف دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ اور ماڈل کے شوہر عاطف محمد خان کو فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر نادیہ حسین نے شوہر کی رہائی کے بعد3 کروڑ روپے کی خطیر رقم کا مطالبہ کرنے والے مبینہ ایف آئی اے افسر کی آڈیو کال لیک کی تھی۔
Discussion about this post