نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور نادرا کے جاری کردہ دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں بنانے سے گریز کریں۔ نادر کے مطابق اُس کے دفاتر کو زیادہ تر لین دین کے لیے صرف اصل دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے، شہری آسانی سے اپنی اصل دستاویزات یا متعلقہ نادرا کے جاری کردہ نمبر پیش کر سکتے ہیں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ غیر ضروری فوٹو کاپیاں بنانے سے سیکورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، کیونکہ ان کاپیوں کو غیر مجاز افراد کے ذریعے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صرف مخصوص صورتوں میں، جیسے کہ وہ دستاویزات جن تک نادرا آن لائن رسائی حاصل نہیں کر سکتا، فوٹو کاپیاں ضروری ہوں گی۔ نادر نے شہریوں کی شکایت کے اندراج کا فورم بھی پیش کردیا ہے۔ جہاں وہ کسی بھی ایسی صورتحال کی اطلاع دے سکتے ہیں جس میں نادرا کا عملہ غیر ضروری فوٹو کاپی طلب کرتا ہے۔ اس سلسلے میں شکایات نادرا کے سینٹرل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے رابطہ کر کے یا پھر آن لائن پر درج کی جا سکتی ہیں۔
https://complaints.nadra.gov.pk
Discussion about this post