ایرانی انسانی حقوق کی رہنما نرگس محمدی کو امن کے نوبل انعام 2023 کا حقدار قرار دیا گیا جنہوں نے خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے میں قید کی تکلیفیں برداشت کیں اور اب تک وہ جیل میں اسیری کی زندگی گزار رہی ہیں۔ نرگس محمدی کو انسانی حقوق کے لیے کام کرنے پر سزا کے طور پر 13 مرتبہ گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ 5 مقدمات میں مجموعی طور پر 31 سال قید اور 154 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔
وہ امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی 19 خاتون ہیں۔ نوبل انعام برائے امن کی مالیت 1 ملین ڈالر کے مساوی ہے جو 10 دسمبر کو دیاجائے گا۔ نرگس محمدی 2003 کے نوبل امن انعام یافتہ انسانی حقوق کی کارکن شیریں عبادی کی زیرقیادت ایک غیر سرکاری تنظیم ڈیفنڈرز آف ہیومن رائٹس سینٹر کی نائب سربراہ بھی ہیں۔
Discussion about this post