اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں ان کے شوہر ماجد بشیر نے عدالت میں میڈیکل چیلنج کر دیا۔ جبھی لاہور کی کینٹ کچہری نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کے زخموں کا جائزہ لے، درخواست گزار نے نرگس کے میڈیکل کو بوگس قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ چند دن قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق جوڑے میں رقم کی لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس رات کو تھانے آئی تھیں۔نرگس کے بھائی کا الزام ہے کہ بہنوئی روزانہ اُن کی بہن پر تشدد کرتا ہے۔ واضح رہے کہ نرگس نے کچھ برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب اداکارہ اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔
Discussion about this post