نرگس فخری نے 2 افراد کے قتل میں ملوث اپنی بہن عالیہ فخری سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔نرگس فخری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ گزشتہ 20 برس سے اپنی بہن سے رابطے میں نہیں ہیں۔ بہن کے امریکا میں 2 افراد کے قتل میں ملوث ہونے سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے۔ منگل کو نرگس فخری کی 43 سالہ بہن عالیہ فخری کو امریکا میں سابق بوائے فرینڈ کے گھر کو نذرِ آتش کرنے اور ان سمیت دہرے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعے میں عالیہ فخری کے سابق بوائے فرینڈ اور اس کی خاتون دوست ہلاک ہو گئی تھی۔
Discussion about this post