ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نجی و سرکاری اداروں، گھر، تعلیمی اداروں ، دفاتر اور کاروباری مراکز میں پی ٹی سی ایل سمیت آپٹیکل فائبر کی ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی فراہمی تعطل کا شکار ہے جبکہ صارفین انٹرنیٹ کی رفتار سے متعلق بھی شکایت کرتے نظر آرہے ہیں۔
Due to heavy rains and floods, PTCL’s optical fiber network is experiencing some technical faults. As a result, PTCL users in Northern and Central regions are facing Internet outage. Our teams are working to restore the services on priority.
— PTCL (@PTCLOfficial) August 19, 2022
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پی ٹی سی ایل اور ملک میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیاں ٹرانس ورلڈ اور پائی پورے کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں کچھ تکنیکی خرابیوں کا سامنا ہے۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب کے کئی شہروں میں مختلف موبائل فون کمپنیوں کی وائس اور ڈیٹا سروس بھی متاثر ہے۔ پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ساؤتھ اور نارتھ کے ڈیٹا نیٹ ورکس میں تکنیکی مسئلہ سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے کنیکٹی ویٹی میں مسائل پیدا ہورہے ہیں، ترجمان کے مطابق انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی صورتحال جائزہ لے رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس کی جلد از جلد بحالی کے لیے ہماری ٹیم مصروف عمل ہیں۔
As reported by PTCL, issue has been reported in data networks between South and North which is causing internet connectivity issues.
This issue is being investigated. PTA is monitoring the situation and further updates will be shared.
— PTA (@PTAofficialpk) August 19, 2022
Discussion about this post