نون لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکانِ پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔شہباز شریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہو گی۔ پاکستان کے چپے چپے پر نواز شریف اور شہباز شریف کی ترقی کے نشان ہیں، وزیرِ اعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے شہباز اسپیڈ سے کام کیا ہے۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔
Discussion about this post