پنجاب کی نگراں کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی سزا معطلی کی منظوری دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سزا معطلی کی درخواست نواز شریف کی طرف سے دی گئی تھی۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق نگراں کابینہ نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سزا معطل کی، کیس کا حتمی فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت نواز شریف کی سزا معطل کی گئی۔ سیکشن 401 کے تحت حکومت کسی بھی مجرم کی سزا معاف کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی 2019 میں لندن روانگی سے پہلے بھی سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی گئی تھی۔
Discussion about this post