اس ملاقات کے دوران نواز شریف اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے عام انتخابات، غزہ پر بمباری اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بھی موضوع گفتگو رہے۔۔ دونوں ممالک کے درمیان پختہ اور مستحکم شراکت داری کی اہمیت کا اعتراف کیا گیا۔ امریکی سفیر اور نوازشریف نے تجارت، معیشت، موسمیاتی تغیر، سلامتی و علاقائی استحکام سمیت دوطرفہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ امریکی سفیر نے نواز شریف کے ساتھ امریکی ترجیحات پر بات کی اور ملاقات کے دوران خوشگوار انداز میں گفتگو پر نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
لاہور: 18 نومبر
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
محمد نواز شریف نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ قائد مسلم لیگ (ن) نے… pic.twitter.com/rOPh6cZ2OJ
— PMLN (@pmln_org) November 18, 2023
Discussion about this post