نون لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعطم نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد کے موقع پر صحافیوں نے کئی سوال کر ڈالے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آرزو ہے کہ حکومت مدت پوری کرے۔ سیاسی اور معاشی عدم استحکام بڑا مسئلہ نہیں یہ حکومت معاشی حالات کو بہتر کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی حالات سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں۔ معیشت ٹھیک ہوگی تو سب ٹھیک ہوگا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خواہش ہے ہر وزیر اعظم، ہر اسمبلی اور ہر سینیٹ اپنی مدت پوری کرے۔
Discussion about this post