بالی وڈ اسٹار نواز الدین صدیقی کا گھریلو معاملہ کسی اختتامی مرحلے تک نہیں پہنچ رہا۔ اب ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے یہ الزام لگادیا ہے کہ نواز الدین صدیقی ان سے بچے چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عالیہ نے حال ہی میں اداکار شوہر پراپنے ساتھ ریپ کا مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے پاس اس کے تمام تر ثبوت ہیں۔

علیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز الدین صدیقی جیسے نظر آتے ہیں ویسے ہے نہیں وہ اپنی شہرت اور طاقت کا غلط استعمال کرکے ان کے2 بچوں پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں جبکہ اس سارے عرصے میں نواز الدین صدیقی نے بچوں کی پرورش میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ نواز الدین صدیقی اور عالیہ کے درمیان یہ جنگ اب عدالت تک پہنچ چکی ہےجس میں عالیہ نے بھی الزام لگایا ہے کہ نواز الدین صدیقی گھریلو تشدد کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ممبئی کی عدالت نے اس جوڑے کو مشورہ دیا ہے کہ وہ باہمی معاملات کو کورٹ کچہری میں لانے کے بجائے خوش اسلوبی سے خود ہی حل کریں۔
Discussion about this post