برطانیہ کے رائل پرومپٹن اسپتال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی رپورٹ جاری کی ہے جس کے تحت نواز شریف کو ابھی بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ رائل برومپٹن اسپتال کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور اس رپورٹ کو لاہور ہائی کورٹ میں بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔ ماضی کی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کے سبب نواز شریف کا مسلسل چیک اپ کیا گیا۔نواز شریف کو انجائنا کی علامات اور کورونا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔
Discussion about this post