نون لیگ کے قائد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی قیادت کی بے گناہی کا ثبوت برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معافی ہے۔ عمران خان کے کہنے پر شہزاد اکبر نے شہباز شریف پر من گھڑت اور بے بنیاد الزام لگائےجبھی ڈیلی میل نے ثبوت نہ ہونے پر معافی مانگی۔ ان بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی نیشنل کرائم ایجنسی پہلے ہی تحقیقات کرکے شہباز شریف کوبے گناہ قرار دے چکی ہے۔۔
نواز شریف کے مطابق ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران خان ، ان کی پارٹی اور شہزاد اکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے، یہ لوگ ملک سے باہر ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔ برطانیہ میں نون لیگ کی حکومت ہے اور ناہی تحریک انصاف کی۔ جو خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں اٹے ہوئے ہیں، وہ دوسروں پر الزام لگارہے ہیں۔ آج بچے بچے کی زبان پر توشہ خانہ چوری کے قصے ہیں، عمران خان پر کرپشن کے الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے۔ نواز شریف نے ایک بار پھر شکوہ کیا کہ انہیں بیٹے سے تن خواہ نہ لینے پر نااہل کیا۔
Discussion about this post