نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے ایک روپے 71 پیسے اور دیگر صارفین کے لیے 48 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کے مطابق اس اضافے کا اطلاق مارچ کے بلز سے ہوگا۔ اطلاق کے الیکٹرک صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی جارہی ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب صارفین پر 9.2 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
Discussion about this post