وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کرکے عوام کو ایک اور زوردارجھٹکا دے دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے نوٹی فکشن کے بعد بجلی صارفین پر 59 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ یہ اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تناظر میں کیا گیا ہے اور صارفین سے اضافی وصولی رواں ماہ کے بلوں میں کی جائے گی۔ بہرحال کراچی والوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ نئی قیمت کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
Discussion about this post