چیئرمین نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں کے الیکٹرک کی ماہ اگست کے فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی۔ جس میں چیئرمین نیپراکا کہنا تھا کہ کراچی والوں کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے سستی ہوگی۔ جس کے نتیجے میں کراچی کے عوام کو 8 ارب 87 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ چیئرمین نیپرا کا مزید کہناتھا کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے بجلی 13 روپے 61 پیسے فی یونٹ میں لے رہا ہے، جبکہ اپنی بجلی 37 روپے سے زیادہ میں بنا رہا ہے، ایسے کیسے بجلی سستی ہو گی؟ نیشنل گرڈ کے مقابلے میں کے الیکٹرک 24 روپے فی یونٹ مہنگی بجلی بنا رہا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ سستی بجلی کی پروڈکشن کے لیے کام کرے۔ نیپرا حکام نے خوش خبری سنائی کہ اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی۔ جبکہ مسائل کے حل کے لیے کراچی میں کھلی کچہری کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
Discussion about this post