اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں اسپیشل جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اس مقدمے کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر شاہ خاور کا کہنا تھا کہ سائفر کیس چالان کی تمام ضروری نقول فراہم کر دیں، اگلی تاریخ 23 اکتوبر کو فرد جرم کے ساتھ ہی گواہان طلبی ہوگی۔ وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا مورال بلند ہے۔وکلائے صفائی نے شاہ محمود قریشی کے خلاف جیل ٹرائل پر قانونی اعتراض اٹھایا جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن ہوچکا ہے، وکیل صفائی نے کہا کہ نوٹیفیکیشن آج ہوا اس لیے آج سے قبل جیل ٹرائل کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے ۔ بغیر نوٹیفیکیشن چالان کی نقول تقسیم غیر قانونی تھیں اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ خصوصی عدالت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی اور اس کے لیے 23 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
Discussion about this post