پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ڈی آئی خان میں ہونے والے خودکش حملے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے ہیں۔ خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سیکورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا کر دھماکہ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمے داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Discussion about this post