وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف وزری کررہا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کی دستاویزات دیے ہیں۔ لاہور واقعہ کے ذمے دار بھارت کی پناہ میں ہیں۔ پاکستان ثبوت کےس اتھ دنیا کو بھارتی دہشت گردی سے آگاہ کررہا ہے۔ پاکستان ثبوت پیش کررہا ہے امید کی جارہی ہے کہ اقوام متحدہ نوٹس لے گی۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ہمیشہ سے جھٹلاتا رہا ہے۔کل بھوشن یادیوبھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کا واضح اور ٹھوس ثبوت ہے۔ اگر آپ پڑوسیوں کے گھر میں آگ لگانے کی کوشش کریں گے تو آگ آپ کے گھر بھی آئے گی۔ بھارت خطے میں دہشت گردی کی متعدد تنظیموں کی معاونت اور مدد کرتا رہا ہے۔

حنا ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی شہریوں کے بارے میں ریڈ وارنٹس جاری ہوچکے ہیں۔ صبح سیکریٹری خارجہ نے غیر ملکی سفیروں کو بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے بارے میں بریفنگ دی۔ دنیا کی جانب سے بھارت کے اقدام پر عدم توجہی ایک خطرناک بات ہوگی۔ بھارت جو کچھ کرتا ہے اس کا الزام دوسروں پر لگاتا ہے۔ بھارت کسی بھی قسم کی مہم جوئی کرسکتا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنا جبکہ بھارت نے دہشت گردی کا فائدہ اٹھایا۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استقبال شاندار رہا جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Discussion about this post