وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کے یہ وارنٹس اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کیے ہیں۔ ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے رانا ثنا کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور یہ وارنٹ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے۔ محکمے کی درخواست پر راولپنڈی کی سول عدالت نے ایکشن لیا۔ حکم نامے کے مطابق ریکارڈ یہی ظاہر کرتے ہیں کہ تفتیشی دفتر کا دعویٰ درست ہے اسی لیے اسے قبول کیا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر کے یہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 19 اور 20 میں جاری ہوئے ہیں۔ رانا ثنا پر کلرکہار میں فارم ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیڈول ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر 2 فارم ہاؤسز بطور رشوت لینے کا الزام سوسائٹی کے مالک اخلا ق احمد نے لگایا تھا۔ اخلاق اھمد کے مطابق بطور وزیرقانون پنجاب رانا ثنا نے سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ان کی اہلیہ نبیلہ کو یہ فارم ہاؤسز بلامعاوضہ بطور رشوت دیے گئے۔
مریم اورنگزیب کا ردعمل
وفاقی وزیر اطلاعات اور ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے .انتشار،فساد اور افراتفری پھیلانےکی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ،قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے.عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔
رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے .انتشار،فساد، افراتفری پھیلانےکی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ،قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے.عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 8, 2022
Discussion about this post