برمنگھم میں دولت مشترکہ کھیلوں کے دنگل میں پاکستانی ویٹ لفٹرنوح دستگیر بٹ نے سبز ہلالی پرچم سربلند کردیا۔ نوح نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن 400 کلو اٹھا کر بھارت۔آسٹریلیا، انگلینڈ اور کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو مات دے دی اور یوں ان کے گلے میں طلائی تمغہ سج گیا۔ وہ موجودہ دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کی طرف سے پہلا طلائی تمغہ حاصل کرنے والے پہلے ایتھلکٹ بن گئے ہیں۔

پاکستانی ویٹ لفٹر کی اس کامیابی پر جمنازیم پاکستان سبز زندہ باد کے نعروں سے گونج رہا تھا۔ نوح بٹ نے اس کامیابی پر یہی کہا کہ وہ گزشتہ 7 برس سے طلائی تمغہ حاصل کرنے کی جستجو میں تھے اور آخر کار اپنے مقصد میں سرخرو ہوگئے۔ اُدھر جوڈو کے مائنس 90 ویٹ کیٹگری میں شاہ حسین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پرنتیج کو ناک آوٹ کرتے ہوئے یہ مقابلہ جیتا۔ شاہ حسین نے 2014 میں گولڈ کوسٹ میں ہونےو الے دولت مشترکہ کھیل میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

Discussion about this post