سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کو خط لکھنے کے عمل پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کھلم کھلا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ ایسے خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے، کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی، آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔ یاد رہے کہ بدھ کو ایک خط منظرعام پر آیا تھا جو تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھا گیا تھا جس میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی مالی پیش رفت سے پہلے الیکشن میں دھاندلی کی چھان بین کرائی جائے۔
Discussion about this post