نواز شریف کی صدارت میں نون لیگ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر قائد نون لیگ نواز شریف کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب کے مرحلے کے بعد وزیراعظم اپنی کابینہ بنائیں اور منشور پر عمل کریں۔ نواز شریف نے وزیرِ اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جلد کابینہ تشکیل دیں اور منشور پر عمل درآمد شروع کریں، پہاڑ جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے، عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں، مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے۔
Discussion about this post