وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 22 روپے 20 پیسے اضافے کے بعد اب 272 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر یہ 280 روپے میں مل رہا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ فی لیٹر 196 روپے 68 پیسے ہوگیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کرکے اسے 202 روپے 73 پیسے تک پہنچا دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ کی رات 12 بجے سے ہوگیا تھا۔ یاد رہے کہ اس ماہ پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حکومت 35 پینتس روپے اضافہ کا اعلان کرچکی ہے۔
Discussion about this post