96ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میلہ سجا تو دنیا کا پہلا ایٹم بم تیار کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ کی کہانی پر مبنی فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے یوارڈز کا میلا لوٹ لیا، مووی کے حصے میں 7 ایوارڈز آئے۔ جبکہ فلم میں کام کرنے والے کیلین مرفی بہترین اداکار قرار پائے۔
یاد رہے کہ ” اوپن ہائیمر” کو 10 کروڑ ڈالر کی مالیت سے تیار کیا تھا جو گزشتہ سال جولائی میں ریلیز ہوئی۔ اوپن ہائیمر کو 13 مختلف شعبوں میں نامزدگی ملی تھی لیکن اس کے حصے میں 7 ایوارڈز آئے۔ یوں یہ اب بھی آسکر کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایما سٹون کو ملا انہوں نے پوور تھنگز میں بیلا کا کردار ادا کیا تھا۔ ” اوپن ہائیمر” نے بہترین پکچر، بہترین اداکار، بہترین اسپورٹنگ اداکار، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اوریجنل اسکور، بہترین سنیماٹوگرافی اور بہترین فلم ایڈیٹنگ کا ایوارڈ حاصل کیے۔
Discussion about this post