اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا 2013 میں نون لیگ حکومت نے خاتمہ کیا۔ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے ایل این جی کے سستے ترین پلانٹس لگائے تھے، 200 یونٹ تک کے صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے، زائد بلوں اور بجلی کے معاملات پر مثبت بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں 10 دن کی توسیع دی گئی، بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مقصد اوور بلنگ دیکھنا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بجلی کے بحران کے مسئلے میں ہم نے کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا، ہم 2600 ارب روپے کے قرض دار ہیں۔
Discussion about this post