پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس نے ایک شاندار اور باوقار انداز میں منعقد کیا۔ یہ تقریب جو پہلی بار 2023 میں ایل اے کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی ۔ پی اے سی سی اپنی ٹیم کے کی قیادت، جن میں نائب صدر فاطمہ خان، صدر فواد اسماعیل، اور چیئرمین وقار علی خان شامل تھے، انہوں نے بہترین تنظیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا۔ جس میں نمایاں مسلم اسکالرز کے علاوہ، مسیحی رہنماؤں نے بھی روزے اور رمضان کی روحانی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ثقافتی رنگ میں اضافہ کرتے ہوئے، مشہور پاکستانی آرٹسٹ صادقین کے قرآنی خطاطی کے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے، جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے۔ اس کے علاوہ، پاکستان کے تمام صوبوں کی نمائندگی کرنے والے بینرز بھی آویزاں کیے گئے تاکہ شرکاء میں آگاہی بڑھائی جا سکے۔ تقریب کا سب سے بڑا اعزاز دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کی سیکرٹری آف ٹریژری فیونا ما کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت تھا ۔ اس موقع پر ویمن ایوارڈز کا بھی اجرا ہوا جو نمایاں خواتین کو دیا گیا جنہوں نے اپنے شعبوں میں پاکستان کا ہی نہیں اپنا نام بھی روشن کیا۔
پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے روابط کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے عالمی تشخص کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح، میریڈین کیوب کے چیئرمین اور ایکسپرٹ ایم آر آئی کے سی ای او ڈاکٹر ثناء خان نے رمضان کو برکتوں کی مثبت کاوشوں کی تعریف کی۔ تقریب کی میزبانی آذر علی خان اور زین عمار نے بہترین انداز میں کی، جس سے حاضرین کو ایک دلچسپ تجربہ ملا۔ ورلڈ افیئرز کونسل کی ٹیم نے بھی بھرپور شرکت کی اور اسلام اور اس کی روایات کے بارے میں حاصل کردہ معلومات پر اظہارِ خیال کیا۔
Discussion about this post