محرم الحرام کے دوران وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی جارہی ہے۔ وزارتِ داخلہ نے اس سلسلے میں چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا۔ وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام تمام صوبوں کی درخواست پر کیا جارہا ہے۔ محرم الحرام کے دوران فوج کی نفری کی تعداد کا فیصلہ صوبائی محکمہ داخلہ اور جنرل ہیڈ کوارٹر کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ فوج تعیناتی کا فیصلہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
Discussion about this post