کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ پتا نہیں کون سی قوتیں کراچی کا امن خراب کرنا چاہتی ہیں؟ مسئلے کا پر امن حل تلاش کرنا چاہ رہے تھے، مذاکرات ناکام ہوئے تو ایکشن لیا جائے گا، اس میں ہمیں میڈیا کی جانب سے مثبت رد عمل کا ساتھ چاہیے ہوگا۔ دھرنے والوں کو الگ مقام کی آفر کرتا ہوں، یہ مہلت نہیں ہے، بلکہ پیشکش ہے، سڑکیں بلاک کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، پارا چنار کے واقعے پر افسوس ہے، تمام متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کراچی کی تمام اہم سڑکیں بند کردی جائیں۔جو بھی حکومت کی رٹ چیلنج کرے گا، اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔ دھرنے والے کہتے ہیں کہ پر امن ہیں، 8 موٹرسائیکلیں جلادی گئیں، اہلکار شدید زخمی ہوئے، ان کے اسلحہ کو نقصان پہنچا، ایسا کرنے والوں کو پر امن نہیں کہا جاسکتا، یہ کون لوگ ہیں، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کی؟ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پارا چنار کا مسئلہ حل کرے، جو لوگ دھرنا دے رہے ہیں، وہ کے پی حکومت کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔
Discussion about this post