صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ڈاکٹر فرزانہ نائیک کو ہلال احمر پاکستان کی نئی چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔ انہیں 3 سال کے لیے اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ، ڈاکٹر فرزانہ نائیک ہلالِ احمر سندھ کی چیئرپرسن اور ہلالِ احمر پاکستان کے منیجنگ بورڈ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ ڈاکٹر فرزانہ نائک عوامی فلاح و بہبود کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ قومی ادارے کی 18ویں سربراہ مقرر ہونے پر ڈاکٹر فرزانہ نائیک کا کہنا ہے کہ اس سفر کا آغاز کرتے ہوئے وہ اس ادارے کی میراث کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ پاکستان بھر میں آفات کے ردعمل، صحت کی خدمات، اور کمیونٹی کے نمٹنے کے محاذ پر رہیں۔ انہوں نے اس نئی ذمے داری دینے پر صدر پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Discussion about this post