پاکستان اور بھارت ہفتے کو احمد آباد کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بڑے دنگل کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ میچ سے پہلے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام ہوگا جس میں گلوکار ارجیت سنگھ پرفارم کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں میچ کے آغاز میں فاسٹ بالرز کو اضافی باؤنس اور سوئنگ ملے گی جبکہ مڈل میں اسپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے تاہم مجموعی طور پر بیٹرز کو شاٹس کھیلنے میں آسانی ہوگی۔ بات کی جائے موسم کی تو ہفتے کو یہ گرم اورخشک رہے گا۔ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ دوپہر ڈیرہ بجے ہوگا۔
Discussion about this post