نیپیئر میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔ مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 برق رفتار رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا تھا اور اوپنرز نے 83 رنز کی شراکت بنائی۔ بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی، وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 45ویں اوور میں 271 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مخالف ٹیم کے نیتھن اسمتھ 4 شکار کرکے ٹاپ باؤلر رہے۔ ان کے علاوہ جیکب ڈفی نے 2 جبکہ وِل اورورکے، مائیکل بریس ویل اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Discussion about this post