آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے شہرت یافتہ فرنچائز میلبرن اسٹارز نے اسٹیڈیم کا ایک اسٹینڈ پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف اور اسامہ میر کے نام سے وقف کردیا۔ اس حصے کو ” پاکستان بے ” کا نام دیا گیا ہے جبکہ رکنیت کو ’ہاؤس آف رؤف‘ سے منسوب کیا جارہا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میلبرن اسٹارز کے پرستار پاکستان بے میں بیٹھ کر میچ کا نظارہ کرسکیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میلبرن میں ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ یہی نہیں جانب میلبرن اسٹارز نے اپنی فرنچائز کے پاکستانی فاسٹ بالر حارث روف کے نام سے ممبرشپ کا بھی آغاز کردیا جبکہ ایم سی جی کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بے کے نام سے شروع کردی گئی ہے۔
Join the House of Rauf 🇵🇰
To celebrate Haris Rauf’s return to the Stars for #BBL13 we’re launching a Pakistan Stars member bay at our first three MCG games this summer!
Secure your seat in the Level 1 member bay now ⏬ https://t.co/v1GX4jRdTt#SeeYouAtTheG pic.twitter.com/BZE6HpdwFk
— Melbourne Stars (@StarsBBL) November 9, 2023
Discussion about this post