چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر آصف علی زداری سے ملاقات کی ہے۔ جس میں صدرِ پاکستان کو ملکی سیکیورٹی کی صورتِ حال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ صدرِ آصف علی زرداری نے سرحدوں کے دفاع اور ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پا لیں گی۔ اس ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
Discussion about this post