پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نئی کٹ متعارف کادی گئی ہے۔ اس نئی کٹ میں گہرا سبز رنگ ہے جبکہ ہلکا سبز اور پیلے رنگ کو بھی استعمال کرتے ہوئے اسے ٹھنڈر کی تھیم کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ بہرحال سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کی کٹ کو اس قدر پذیرائی نہیں ملی بلکہ کئی صارفین اسے تربوز سے ملا رہے ہیں۔ اسی لیے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔ ایک صارف لاشو احمد کے مطابق تربوز کے بھی اچھے دن آگئے، لیکن ہمارے ابھی تک نہیں آئے۔
"Tarbooz ke bhi ache din aagaye, lekin hmare abhi tk nhi aaye”🥺💔#Tarbooz #BabarAzam𓃵 pic.twitter.com/7E60S3KtpE
— Lishoo Ahmad 🍀⚪ (@Lishoo_Ahmad) September 19, 2022
ایک صارف لکھتی ہیں کہ نسیم ذرا بتانا کہ تربوز کتنے کا ہے؟
Naseem tarbooz kitne ka hai😅😂😂😂
— Maniha Pirzadah (@ManihaPirzadah) September 19, 2022
ہزل کے مطابق کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ تربوز بھی ٹرینڈ کرے گا شکریہ پی سی بی ۔
Kbi socha ni tha ye trbooz b trend krn gy …by the way thnx to Pcb🙂🙂🙂#Tarbooz#BabarAzam pic.twitter.com/ZlJuwMBTKE
— Hazel (@Hazel78229457) September 19, 2022
طلحہ لکھتے ہیں کہ لگتا ہے ٹرافی اور کٹ ایک ہی ڈیزائنر سے بنوائی ہیں۔ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بھیا یہ ایک کلو تربوز کتنے کا ہے۔
Lgta hai kit or trophy aik hi designer se bnwai hain😭😂😂..#Tarbooz pic.twitter.com/yakGYJB5Xw
— ط ل ح ہ (@Bhinder07) September 19, 2022
یاد رہے کہ پاکستان یہی کٹ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی استعمال کرے گا۔
Discussion about this post