پاکستان کے قونصل جنرل برائے ہیوسٹن، آفتاب چودھری نے 23 مارچ کو منعقدہ "یوم پاکستان” کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ تقریب قائداعظم فاؤنڈیشن، ہیوسٹن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، جس کا مقصد پاکستان کے قومی تشخص اور اس کی شاندار کامیابیوں کو اجاگر کرنا تھا۔ یہ کانفرنس 1940 کی تاریخی قرارداد پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی، جس میں معروف کمیونٹی رہنماؤں، سفارت کاروں اور ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی نژاد افراد نے شرکت کی۔
آفتاب چودھری نے اپنے کلیدی خطاب میں یوم پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط ثقافتی اور سفارتی تعلقات کے تسلسل پر زور دیا۔ اس موقع پر آفتاب چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی شاندار وراثت اور اس کے ترقی میں کردار ادا کرنے والی کمیونٹی کی خدمات کو اجاگر کرنے والی تقریبات میں شرکت کو باعث اعزاز سمجھتے ہیں، آفتاب چودھری نے کہا کہ یہ موقع پاکستان اور امریکہ کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات، باہمی مفاہمت اور مشترکہ ترقی کی علامت ہے۔
تقریب میں مختلف ثقافتی پروگرام، پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی پر پریزنٹیشنز، اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ خیال شامل تھا۔
Discussion about this post