سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کولمبو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایک اننگ اور 222 رنز سے شکست دے دی۔ یوں پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ حاصل کرلی۔ پاکستان کی جانب سے کھیل کے چوتھے دن بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے تباہ کن بالنگ کراتے ہوئے میزبان ٹیم کی ابتدائی 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 3 کھلاڑیوں کو فاسٹ بالر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آج پاکستان نے دن کے آغاز پر کچھ ہی دیر بیٹنگ کرنے کے بعد سری لنکا پر 410 رنز کی برتری حاصل کرتے ہی اننگ ڈیکلیئر کی۔ پاکستان کے ناٹ آؤٹ بلے باز آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 50 رنز تھے۔
مجموعی طور پر پہلی اننگ میں پاکستان ٹیم کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، عبداللّٰہ شفیق نے 4 چھکے اور 19 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنائے۔ یاد رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔
Discussion about this post