سوشل میڈیا پر گزشتہ 24 گھنٹے سے بابراعظم اور ویرات کوہلی کے ہیش ٹیگز گردش میں ہیں۔ پاکستانی کپتان بابراعظم نے کوہلی کے لیے نیک خواہشات کا ٹوئٹ کیا ہے، جس کو سرحد کے دونوں طرف خاصا سراہا جارہا ہے۔ بابراعظم نے کوہلی کی مسلسل خراب پرفارمنس پر ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ ” یہ وقت بھی گزر جائے گا، مضبوط رہیں۔”
This too shall pass. Stay strong. #ViratKohli pic.twitter.com/ozr7BFFgXt
— Babar Azam (@babarazam258) July 14, 2022
کوہلی جو دورہ انگلینڈ میں ایک اچھی اننگ کھیلنے سے محروم رہے ہیں ۔ کچھ یہی نہیں بلکہ گزشتہ کئی میچز میں کوہلی نصف سنچری اور سنچری بنانے سے بھی محروم رہے ہیں۔ ناقص کارکردگی کی بنا پر بھارت میں اس بات کا واویلا مچایا جارہا ہے کہ کوہلی ٹیم کے لیے بوجھ بن چکے ہیں اور انہیں فوری طور پر باہر نکالا جائے۔ وہ پرستار جو کوہلی کا دم بھرتے تھے، آج ان کی مخالفت میں نمایاں ہیں۔
بہرحال بابراعظم نے کوہلی کو حوصلہ بڑھاتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جسے ہرایک نے پذیرائی کی نگاہ سے دیکھا۔ ایک صارف ازان کے مطابق اگر اسپورٹس مین شپ کا چہرہ ہوتا تو وہ بابراعظم اور کوہلی کی صورت میں نظر آتا۔
If "Sportsmanship Spirit” had a face ✨💗#ViratKohli#BabarAzam𓃵 pic.twitter.com/3oW96ithdP
— Azaan (@azaanasghar777) July 15, 2022
شزل راج پوت نے بابراعظم کے ٹوئٹ کو صدی کا بہترین ٹوئٹ قرار دیا ہے۔
Probably Tweet of the decade for Cricket fans 🥺🥺🥺. #BabarAzam𓃵 #ViratKohli pic.twitter.com/0rwOu5fzGQ
— Shazal Rajput (@shazal_rajput) July 15, 2022
ایک اور صارف ایچ کے نے بابراعظم کے ٹوئٹ کی تعریف کی ہے۔
Babar Azam tweets in the support of Virat Kohli 🇮🇳 💯🤞#BabarAzam #ViratKohli 💯🤞#ENGvINd #CricketTwitter #ViratKohli #support 💯🤞 #BCCI pic.twitter.com/bmbISURqIX
— HK KAKADIYA 18 (@HarshKakadiya18) July 15, 2022
ارجن لکھتے ہیں کہ لیجنڈ ہی لیجنڈ کو سپورٹ کرتے ہیں یہی ان کی کامیابی ہوتی ہے۔
Legend always supports legends…… Not Talkative and unsuccessful people’s only downs moral…… Of a good person…. Player…. Etc.
It’s misfortune of our India……. #BabarAzam #ViratKohli #kingkohli https://t.co/JlUCTCplRQ— Arjun Siddheshwar (@Arjun_pandit___) July 15, 2022
Discussion about this post