مالدیپ کے شہر آئی لینڈ پاکستانی ترانے سے گونج اٹھا، 54 ویں ایشنین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی تن سازوں نے 3 میڈلز اپنے نام کرتے ہوئے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑدیئے، پاکستانی باڈی بلڈرز نے مجموعی طور پر 6 پوزیشن اپنے نام کی، قومی تن ساز شہزاد قریشی نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ شہزاد قریشی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں ازبکستان کے عمر زاکوپاول دوسرے ، بھارت کے ناریش نگدیو تیسرے نمبر پر رہے۔
عمر شہزاد جونیئر باڈی بلڈنگ 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں سلور میڈل لینے میں کامیاب رہے، جونیئر باڈی بلڈنگ 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں بھارت کے سریش بالا کمار نے پہلی، چن کھینگ گھابا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ قومی تن ساز ارسلان بیگ نے ماڈل فزیک کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کر لیا، ماڈل فزیک کیٹیگری میں مالدیپ کے اظنین راشد پہلے، بھارت کے یوراج آدھو تیسرے نمبر پر رہے۔
اسی طرح مدثر خان نے ماڈل فزیک کیٹیگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کی، قومی تن ساز فضل الہی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن اپنے نام کی۔ پاکستانی تن ساز فضل الہٰی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ محمد عظیم ماسٹر کلاس 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن لینے میں کامیاب رہے۔
سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور نے قومی تن سازوں کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا، انکا کہنا تھا کہ پاکستانی باڈی بلڈرز نے اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کیا، پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ایشیئن چیمپیئن شپ میں میڈلز پاکستانی قوم کیلیے تحفہ ہیں، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اپنے ایتھلیٹس کے ساتھ کھڑی ہے۔
Discussion about this post