سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطین کے صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں غزہ میں جاری کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سعودی ولی عہد کے مطابق فلسطینی عوام کے مطالبات پورے ہونے اور منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جانب محمد بن سلمان کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزہ میں کشیدگی کو روکنے کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا۔ فون پر گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے فریقین کی جانب سے تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ مصر اور سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق 2 ریاستی حل پر مبنی ایک جامع اور منصفانہ تصفیے کے حصول کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Discussion about this post