فرانس کی سرکاری ریلوے کمپنی ایس این سی ایف نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل فرانس کا تیز رفتار ریل نیٹ ورک تخریب کاری کا شکار ہوگیا جس کے باعث لاکھوں مسافروں کے سفر میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک کو مفلوج کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا ، بہت سے راستوں پر سفر کو منسوخ کر دیا گیا۔ ۔ ان حملوں نے اس کی اٹلانٹک، شمالی اور مشرقی لائنوں کو متاثر کیا۔متاثرہ راستوں پر ٹریفک بہت زیادہ متاثر ہوگیا۔ یاد رہے کہ آج سے پیرس میں اولمپکس مقابلوں کی شروعات کی جارہی ہے۔ دوسری جانب فرانس کے وزیر اعظم گیبریل اٹل نے کہا کہ ملکی سیکیورٹی فورسز حملوں میں ملوث لوگوں کو تلاش کر رہی ہیں جنہوں نے اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل ملک کے تیز رفتار ریل نیٹ ورک کو روک دیا۔
Discussion about this post