پولیس کا کہنا ہے کہ پشین بازارمیں ہوئے دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق 2 بچوں ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ یاد رہے کہ 14 اگست کو کوئٹہ میں 2 دستی بم حملوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
Discussion about this post